23 اپریل ، 2022
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو طبیعت ناساز ہونے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
گورنر پنجاب کے خاندانی ذرائع کا بتانا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ کی طبیعت سحری کے وقت خراب ہوئی جس کے فوری بعد ان کے اسٹاف کو اطلاع دی گئی۔
عمر سرفراز چیمہ کو فوری طور پر سروسز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انھیں ڈائریا تشخیص کیا جس کے بعد انہیں ڈرپ لگی ہوئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ گورنر عمر سرفراز چیمہ کا سروسز اسپتال میں طبی معائنہ جاری ہے اور ان کے مختلف ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں تاہم ان کی صحت کے حوالے سے خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔