Time 26 اپریل ، 2022
دنیا

بھارت کی ہندو موٹی ویشنل اسپیکر مسز سبری مالا نے اسلام قبول کرلیا

سبری مالا نے اپنا اسلامی نام فاطمہ سبری مالا رکھا ہے اور اسلام قبول کرنے کے بعد اُنہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی/ فائل فوٹو
سبری مالا نے اپنا اسلامی نام فاطمہ سبری مالا رکھا ہے اور اسلام قبول کرنے کے بعد اُنہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی/ فائل فوٹو

بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والی معروف ہندو موٹی ویشنل اسپیکر مسز سبری مالا نے اسلام قبول کرلیا۔ 

سبری مالا نے اپنا اسلامی نام فاطمہ سبری مالا رکھا ہے اور اسلام قبول کرنے کے بعد اُنہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔

مکہ مکرمہ میں فاطمہ سبری مالا کو غلاف کعبہ پر کڑھائی کا موقع بھی ملا۔

فاطمہ سبری مالا کا کہنا ہےکہ کھلے دل سے قرآن پاک کا مطالعہ کیا تو حقیقت کا علم ہوا، تمام مسلمان خود بھی قرآن سے جڑیں اور دوسروں تک بھی اس کا پیغام پہنچائیں۔

مزید خبریں :