Time 26 اپریل ، 2022
پاکستان

عید الفطرکا چاند نظر آنے سے متعلق ماہرین فلکیات کی پیشگوئی

شوال کے چاند کی پیدائش کا امکان 30 اپریل اور یکم مئی کی شب رات ایک بجکر 28 منٹ پر ہے/فوٹوفائل
 شوال کے چاند کی پیدائش کا امکان 30 اپریل اور یکم مئی کی شب رات ایک بجکر 28 منٹ پر ہے/فوٹوفائل

ماہرین فلکیات نے 2 مئی کو شوال کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کی ہے جس کے پیش نظر عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین فلکیات کا کہنا ہے  شوال کے چاند کی پیدائش کا امکان 30 اپریل اور یکم مئی کی شب رات ایک بجکر 28 منٹ پر ہے۔

دوسری جانب  ملک کے مختلف حصوں میں  غروب آفتاب اور چاند دیکھنے کا  دورانیہ 40 منٹ اور زیادہ سے زیادہ 89  منٹ ہوگا۔

لہٰذا اگر مطلع صاف رہا تو پیر کی شام شوال کا چاند ملک کے مختلف حصوں میں واضح اور دیر تک دیکھا جاسکے گا۔

مزید خبریں :