Time 28 اپریل ، 2022
پاکستان

حافظ سعید کے گھر کے باہر دھماکے کا ماسٹر مائنڈ اور سہولت کار گرفتار

دھماکے کے ماسٹر مائنڈ سمیع الحق اور سہولت کار عزیر اکبر کو گرفتار کر لیا گیا ہے،واقعے میں غیر ملکی ہاتھ ملوث تھا، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی لاہور— فوٹو: فائل
دھماکے کے ماسٹر مائنڈ سمیع الحق اور سہولت کار عزیر اکبر کو گرفتار کر لیا گیا ہے،واقعے میں غیر ملکی ہاتھ ملوث تھا، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی لاہور— فوٹو: فائل

کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کے گھر کے باہر کچھ عرصہ قبل ہونے والے دھماکے کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور  دہشتگردی کے اس واقعے کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) لاہور کے ڈی آئی جی سی افضال کوثر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں کچھ عرصہ پہلےکیے گئے دھماکے کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔

سی ٹی ڈی حکام نےدھماکےکے ماسٹر مائنڈ سمیت2افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ سی ٹی ڈی نےجامعہ کراچی میں دہشت گردی کے بعد پنجاب میں بھی فیلڈ یونٹس کو الرٹ کردیا ہے۔

 ڈی آئی جی سی ٹی ڈی افضال کوثر نے لاہور میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ دھماکے کے ماسٹر مائنڈ سمیع الحق اور سہولت کار عزیر اکبر کو گرفتار کر لیا گیا ہے،واقعے میں غیر ملکی ہاتھ ملوث تھا۔

ملزم عید گل کی ٹاسکنگ اور لاجسٹک سپورٹ سمیع الحق نے کی تھی، اس واقعے میں خاتون سمیت 5 افراد کو پہلے ہی عدالت سے سزا ہو چکی ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ جامعہ کراچی میں دہشت گردی کے بعد فیلڈ یونٹس کو الرٹ کردیا گیا،تمام ڈسٹرکٹ پولیس کو بھی سکیورٹی بڑھانے کا کہہ دیا ہے۔

مزید خبریں :