17 فروری ، 2012
لندن…این جی ٹی…ارے ارے رُکو۔۔لفٹ نیچے گرگئی ہیں ۔۔۔ایسی کچھ صورتحال گذشتہ دنوں لندن کے ایک شاپنگ سینٹر میں دیکھنے کو ملی لیکن حیران ،پریشان یا پھر خوفزدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ یہ صرف مذاق تھا۔برطانیہ کے ایک تھیم پارک نے اپنی نئی اور انتہائی خطرناک رائیڈ کی تشہیری مہم کے سلسلے میں لندن کے ایک شاپنگ سینٹر کی لفٹ میں3Dپینٹنگ تخلیق کروادی۔اس3Dپینٹنگ میں نظر آتے نظارے کے تحت لفٹ میں داخل ہوتے ہی ایسا لگتا جیسے لفٹ نیچے گرگئی ہے جس کے بعدلوگ فوراً اپنے قدم پیچھے ہٹاتے نظر آتے ہیں۔ تھیم پارک کی جانب سے شاپنگ ٹاور کی لفٹ میں اس تمام تجربے کا مقصد لوگوں کا فوری ردِ عمل جاننا تھا کہ اچانک کہیں گرجانے کا خوف ان پر کیا اثر ڈالتا ہے کیونکہ ایسا ہی کچھ پارک کی نئی آنے والی رائیڈ کے ذریعے بھی متعارف کروایا جارہا ہے۔