Time 07 مئی ، 2022
پاکستان

یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالیں اور کوکنگ آئل سمیت مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

یوٹیلیٹی اسٹورز پر دال، بیسن اور کھجور پرسبسڈی ختم کردی گئی: نوٹیفکیشن جاری/فائل فوٹو
 یوٹیلیٹی اسٹورز پر دال، بیسن اور کھجور پرسبسڈی ختم کردی گئی: نوٹیفکیشن جاری/فائل فوٹو

اسلام  آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر دال، بیسن اور کھجور پرسبسڈی ختم کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ دالوں کی قیمت میں 10  روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے جس کے  بعد دال ماش 278 اور دال مونگ 170 روپے فی کلو ہوگئی ہے جب کہ بیسن کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کیاگیا ہے جس سے بیسن اب 170 سے 190 روپے کلو ہوگیا  ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈ کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جس کے تحت مختلف برانڈ کے کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے تک کا اضافہ  ہواہے جب کہ مختلف برانڈ کا فی لیٹر دودھ بھی 20 روپے مہنگا ہوا ہے۔

نوٹیفکیشن کےمطابق مختلف برانڈ کے 1500 ملی لیٹر کے شربت کی بوتل 51 روپے تک مہنگی ہوئی ہے اور 190گرام چائےکی پتی کی قیمت میں 12 روپے تک کا اضافہ  کیا گیا ہے۔


مزید خبریں :