افسوس کی بات ہے سی پیک کے پانچ اکنامک زونز پر کام ہی نہیں کیا گیا، احسن اقبال

ایم ایل ون آج بھی وہیں ہے جہاں سال 2018 میں چھوڑ کر گئے تھے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی جرگہ میں گفتگو— فوٹو: فائل
 ایم ایل ون آج بھی وہیں ہے جہاں سال 2018 میں چھوڑ کر گئے تھے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی جرگہ میں گفتگو— فوٹو: فائل

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ افسوس کی بات  ہے سی پیک کے پانچ اکنامک زونز پر کام ہی نہیں کیا گیا۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہماری حکومت آئی تو وژن 2025 کا منصوبہ بنایا تھا، سال 2016 میں ہم نے سوچا چین سے معیشت جوڑ لیں تو پاکستان کو ترقی کا محرک ملے گا، سی پیک کے تحت سال 2020 سے 2025 کا صنعتی فیز طےکیا گیا تھا۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے ماضی میں 9 اقتصادی زونز کی نشاندہی کی تھی، ہمیں بتایا گیاہے کہ سی پیک کےتحت پہلااقتصادی زون 2024 میں مکمل ہوگا، افسوس کی بات ہے کہ سی پیک کے پانچ اکنامک زونز پر کام ہی نہیں کیا گیا، ایم ایل ون آج بھی وہیں ہے جہاں سال 2018 میں چھوڑ کر گئے تھے۔

مزید خبریں :