17 فروری ، 2012
پارہ چنار…کرم ایجنسی کے صدر مقام پاراچنار کے مین بازار میں ہونے والے خودکش دھماکے میں افراد جاں بحق افرادکی تعداد 21 ہوگئی ہے جبکہ چالیس سے زائد افراد زخمی ہیں۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق پاراچنار کے مین بازار میںآ ج دوپہر خود کش دھماکا ہوا،دھماکے سے بازار کی متعدد دکانوں کو نقصان پہنچاہے۔دھماکے کے بعد فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی گئی ہے،اکیس افراد کی لاشیں ڈسٹرکٹ ایجنسی اسپتال منتقل کیا گیا،زخمیوں اور لاشوں کو پاراچنار اسپتال منتقل کیاگیا ۔ جیو نیوز کے نمائندے کے مطابق خودکش حملہ آور نے نمازجمعے کے بعد حملہ کیا۔