دنیا
Time 13 مئی ، 2022

افغان شہر ہرات کے ہوٹلوں میں مرد و خواتین کے ایک ساتھ کھانا کھانے پر پابندی عائد

طالبان اہلکار کا کہنا ہے کہ ہرات میں پارکوں میں مردو خواتین کے ایک ہی وقت میں جانے پر بھی پابندی ہے—فوٹو: فائل
طالبان اہلکار کا کہنا ہے کہ ہرات میں پارکوں میں مردو خواتین کے ایک ہی وقت میں جانے پر بھی پابندی ہے—فوٹو: فائل

افغانستان کے شہر ہرات کے ہوٹلوں میں طالبان کی جانب سے  مرد و خواتین کے ایک ساتھ کھانا کھانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق طالبان اہلکار ریاض اللہ سیرت کا کہنا ہے کہ ہرات میں پارکوں میں مردو خواتین کے ایک ہی وقت میں جانے پر بھی پابندی ہے۔

طالبان اہلکار کے مطابق چاہے میاں بیوی ہی کیوں نہ ہوں، یہ اصول لاگو ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق طالبان کی جانب سے خواتین سے کہا گہا  ہے کہ وہ جمعرات،جمعہ اور ہفتے کو پارکوں میں جائیں۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق  ریسٹورنٹ حکام نے طالبان کی جانب سے نئے احکامات ملنے کی تصدیق کردی ہے۔

اس کے علاوہ ہرات میں طالبان نے ڈرائیونگ انسٹرکٹرز کو حکم دیا ہے کہ وہ خواتین ڈرائیورزکو لائسنس نہ جاری کریں۔

واضح رہے کہ افغانستان بھر میں خواتین کے اکیلے سفر کرنے پر پابندی پہلے ہی عائد ہے جبکہ گزشتہ ہفتے طالبان حکام نے خواتین کو عوامی مقامات پر برقعہ پہننے کا حکم بھی دیا تھا۔

مزید خبریں :