دنیا
Time 13 مئی ، 2022

شمالی کوریا میں پہلی بار کورونا سے ہلاکتوں کی تصدیق

کورونا کی کچھ علامات والے 6 افراد ہلاک ہوئے جن میں ایک ہلاک شخص میں اومی کرون سب ویرینٹ کی تصدیق ہوئی: شمالی کوریا۔ فوٹو: فائل
کورونا کی کچھ علامات والے 6 افراد ہلاک ہوئے جن میں ایک ہلاک شخص میں اومی کرون سب ویرینٹ کی تصدیق ہوئی: شمالی کوریا۔ فوٹو: فائل

شمالی کوریا نے پہلی مرتبہ عالمی وبا کورونا سے ہلاکتوں کی تصدیق کر دی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کورین حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کی کچھ علامات والے 6 افراد ہلاک ہوئے جن میں ایک ہلاک شخص میں اومی کرون سب ویرینٹ کی تصدیق ہوئی۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ 87 ہزار سے زائد افراد کو بخار کی علامات پر آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا میں گزشتہ روز 18 ہزار افراد میں کورونا کی کچھ علامات رپورٹ ہوئیں تاہم شمالی کوریا نے واضح طور پر نہیں بتایا کہ کتنے افراد کورونا پازیٹو ہیں۔

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کا کہنا ہے کہ بخار کی علامات والے آئسولیٹ افراد کا علاج اولین ترجیح ہے۔

خیال رہے کہ شمالی کوریا میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کے سبب ایمرجنسی اور لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

مزید خبریں :