17 فروری ، 2012
اسلام آباد…پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر نواز شریف اسلام آبا د میں پارلیمنٹ ہاوٴس کے سامنے لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے لگائے گئے احتجاجی کیمپ پہنچ گئے اورلاپتاافرادکے اہلخانہ سے اظہاریکجہتی کیا۔ان کیہمراہ ن لیگ کے رہنما چوہدری نثار اور اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔اس موقع پر چوہدری نثار نے کہا کہ نوجوانوں کواغواکرنے والوں پراللہ کاعذاب نازل ہوگا،جنہوں نے نوجوانوں کایہ حال کیاہے ان کااس جہاں اوراگلے جہان میں بھی براحال ہوگا۔ان کاکہنا ہے کہ مسلم لیگ(ن)سیزیادہ کسی نیپارلیمنٹ میں لاپتاافرادکیلیے آوازنہیں اٹھائی۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ لاپتاافرادکی بازیابی ایم کیوایم،جے یوآئی(ف)اورپیپلزپارٹی کی بھی ہے،لاپتاافرادکی بازیابی تک پاکستان کے عوام پرسکون حرام ہے۔