’جنگ نہیں امن‘، پولینڈ کے پائلٹ کا روس یوکرین جنگ پر انوکھا انداز

پائلٹ نے انتہائی چھوٹے طیارے کے ذریعے مسلسل ایک گھنٹہ 18 منٹ کی نچلی پرواز کرکے اپنی حکومت اور دنیا کیلئے فضا میں مثبت پیغام تحریر کیا— فوٹو: افضل ندیم
پائلٹ نے انتہائی چھوٹے طیارے کے ذریعے مسلسل ایک گھنٹہ 18 منٹ کی نچلی پرواز کرکے اپنی حکومت اور دنیا کیلئے فضا میں مثبت پیغام تحریر کیا— فوٹو: افضل ندیم

روس کے یوکرین پر فضائی حملوں اور خطے میں سخت کشیدگی پر پولینڈ کے ایک ماہر پائلٹ نے انتہائی چھوٹے طیارے کے ذریعے مسلسل ایک گھنٹہ 18 منٹ کی نچلی پرواز کرکے اپنی حکومت اور دنیا کیلئے فضا میں مثبت پیغام تحریر کیا۔

پائلٹ نے اس مشن کیلئے رجسٹریشن SP-SMC کے حامل تین سال پرانے اٹلی کے تیار کردہ ایک انجن اور دو سیٹوں والے ٹیکنیم پی 2008 جے سی ہوائی جہاز کا استعمال کیا۔ 

پائلٹ نے مقامی وقت کے مطابق شام چار بجکر 37 منٹ پر پولینڈ کے پوزنان لایکا ہوائی اڈے سے اڑان بھری اور مشکل ترین پرواز کرکے فضا میں ’MAKE BEER NOT WAR‘ کے الفاظ تحریر کیے۔

پائلٹ نے اس خصوصی پیغام کے ساتھ دل کا نشان بنایا اور شام پانچ بج کر 55 منٹ پر یہ مشن مکمل کرلیا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر ماہر پائلٹ کے اس کارنامے کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :