عمران خان نے اخراجات بچاکر پیٹرول اورڈیزل مہنگا ہونے سے بچایا، اسد عمر کا دعویٰ

فوٹو:اسکرین گریب
فوٹو:اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر  نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں اخراجات بچاکر پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے بچایا۔

گزشتہ روز  پریس کانفرنس  کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پچھلے سال کے مقابلے اس سال بجلی کی پیداوار دس فیصد زیادہ ہوئی لیکن موجودہ حکومت کے آتے ہی لوڈشیڈنگ شروع ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ دوماہ میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 37 فیصد کمی ہوئی ، وزیراعظم فیصلہ کرنے کی ہمت نہیں رکھتے۔

اس عمر نے مزید کہا کہ فی الحال حکومت کو کہیں سے پیسے نہیں مل رہے، اب اس کے پاس بیرون قرضہ لینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے جبکہ سعودی عرب ،یو اے ای ،چین ،آئی ایم ایف کسی نے ان کو کچھ نہیں دیا،یہ سب ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ سازی منجمد ہے، شوکت ترین نے دعویٰ کیا کہ ہم سبسڈی کے لیے 466 ارب روپے کی فنڈنگ کا بندوبست کر لیا تھا۔

مزید خبریں :