10 نومبر ، 2012
اسلام آباد … سابق بیورو کریٹ روئیداد خان کا کہنا ہے کہ صدر غلام اسحاق خان بے نظیر بھٹو کو نااہل قرار دلوانا چاہتے تھے، پاکستان میں کوئی وزیراعظم جی ایچ کیو کی مرضی کے بغیر نہیں چل سکتا۔ سابق بیورو کریٹ روئیداد خان کی جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں سلیم صافی سے گفتگو کل رات 8 بجے نشر کی جائے گی۔ صدر غلام اسحاق خان کے قریبی ساتھی اور سابق بیورو کریٹ روئیداد خان نے کہا ہے کہ مجھے صدر اسحاق خان نے بے نظیر کے احتساب پر مامور کیا تھا، وہ بے نظیر بھٹو کو نااہل قرار دلوانا چاہتے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسلم بیگ نے ایوان صدر میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ فوج کو سیاست سے کوئی الگ نہیں کرسکتا۔ روئیداد خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں طاقت کا مرکز جی ایچ کیو ہے، جی ایچ کیو کی مرضی کے بغیر کوئی وزیراعظم نہیں چل سکتا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں نہ کسی الیکشن سیل کا ممبر تھا نہ اس کا علم تھا۔