عمران خان نے پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت کو مشاورت کیلئے طلب کرلیا

پارلیمانی ایڈوائزری گروپ کےاجلاس میں پنجاب کےسیاسی محاذ پرپی ٹی آئی اورمسلم لیگ (ق) کے سیاسی آپشنز پر بات ہوگی/ فائل فوٹو
پارلیمانی ایڈوائزری گروپ کےاجلاس میں پنجاب کےسیاسی محاذ پرپی ٹی آئی اورمسلم لیگ (ق) کے سیاسی آپشنز پر بات ہوگی/ فائل فوٹو

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت کو مشورے کے لیے طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی پارلیمانی ایڈوائزری گروپ کےسربراہ سبطین خان، ڈاکٹرمراد راس، میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید اور مخدوم ہاشم جواں بخت بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سینئر پارلیمانی لیڈر شپ پنجاب کے سیاسی بحران پر مشاورت کرے گی اور اس دوران سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی نصورتحال پر لائحہ عمل طے کیا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی ایڈوائزری گروپ کےاجلاس میں پنجاب کےسیاسی محاذ پرپی ٹی آئی اورمسلم لیگ (ق) کے سیاسی آپشنز پر بات ہوگی۔

مزید خبریں :