Time 19 مئی ، 2022
پاکستان

پاک فوج کے نام سے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس چلانے والے پکڑے گئے

جعلی اکاؤنٹس چلانے والوں کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے، ذرائع— فوٹو: فائل
جعلی اکاؤنٹس چلانے والوں کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے، ذرائع— فوٹو: فائل

پاک فوج کے نام سے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس چلانے والے پکڑے گئے۔

میجر جنرل ریٹائرڈ فیصل مشتاق اور میجر جنرل ریٹائرڈ اصغر کے نام سے چلائے جانے والے اکاؤنٹس جعلی نکلے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس چلانے والوں کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے، پاک فوج کے سینیئر افسران کے جعلی اکاؤنٹس سے ایک خاص سیاسی بیانیہ بنایا جا رہا تھا، تاثر دیا جا رہا تھا کہ فوج کے اندر سے کسی ایک خاص جماعت کی حمایت کی جا رہی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی آے) نے دونوں اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا ہے اور ان جعلی اکاؤنٹس چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :