دنیا
11 نومبر ، 2012

افغانستان میں بم دھماکا، ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک

افغانستان میں بم دھماکا، ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک

خوست…مشرقی افغانستان میں رات گئے سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق افسوسناک واقعہ صوبہ خوست میں اس وقت پیش آیا جب بدقسمت خاندان بچی کی ولادت کے بعد اسپتال سے گھر جارہا تھا کہ سڑک کنارے نصب بم کی زد میں آگیا، دھماکے میں 3 خواتین اور نوزائیدہ بچی سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران افغانستان میں بم دھماکوں اور پرتشدد واقعات میں ایک ہزار 145 شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :