Time 22 مئی ، 2022
پاکستان

وزیراعظم کی درخواست پر پی کے ایل آئی کے ڈاکٹر سعید اختر امریکا سے واپس آگئے

ڈاکٹر سعید اختر کو پی کے ایل آئی کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین کے طور پر بحال کر دیا گیا ہے، وزیراعظم کی میڈیا سے گفتگو— فوٹو:پی آئی ڈی
ڈاکٹر سعید اختر کو پی کے ایل آئی کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین کے طور پر بحال کر دیا گیا ہے، وزیراعظم کی میڈیا سے گفتگو— فوٹو:پی آئی ڈی

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر (پی کے ایل آئی) کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین ڈاکٹر سعید اختر کو بحال کر دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے  پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر کا دورہ کیا اور اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اہم فیصلے کیے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ڈاکٹر سعید اختر کو جس طریقے سے فارغ کیا گیا، اس سے اسپتال کو بے پناہ نقصان پہنچایا گیا اور وہ واپس تشریف لے آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم کا منصب سنبھالتے ہی ڈاکٹرسعید اختر سے رابطہ کیا اور وہ امریکا سے واپس آئے اور آج انہوں نے آج واپس چارج سنبھال لیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ڈاکٹر سعید اختر کو پی کے ایل آئی کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین کے طور پر بحال کر دیا گیا ہے اور ان کی دوبارہ شمولیت سے اسپتال کی کارکردگی کو چار چاند لگیں گے۔

مزید خبریں :