پاکستان
17 فروری ، 2012

انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے صوبے کمیشن بنا سکیں گے، سینیٹ کمیٹی

انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے صوبے کمیشن بنا سکیں گے، سینیٹ کمیٹی

اسلام آباد… سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے قانون و انصاف،انسانی حقوق اور پارلیمانی امور نے اتفاق کیا ہے کہ انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے صوبے کمیشن بنانے کے لئے بااختیار ہوں گے۔ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں سینیٹرایس ایم ظفر کی زیر صدارت ہوا ، جس میں قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے ترمیمی بل 2011 پر بحث کی گئی ۔اجلاس نے اتفاق کیا کہ سابق چیف جسٹس اور سابق جج کمیشن کے رکن بننے کے اہل ہو ں گے۔ کمیٹی نے ارکان کی مدت ملازمت چار سال رکھنے پر بھی رضامندی ظاہرکی ہے۔چیئرمین اور ارکان کا تقرر دونوں ایوانوں پر مشتمل پارلیمارنی کمیٹی کرے گی۔یہ پارلیمانی کمیٹی اسپیکرقومی اسمبلی ، چیئرمین سینیٹ کی مشاورت سے تشکیل دی جائیگی۔

مزید خبریں :