پاکستان
17 فروری ، 2012

فیکٹری بوائلر دھماکا کیس: ایس پی سی آئی اے ریکارڈسمیت طلب

فیکٹری بوائلر دھماکا کیس: ایس پی سی آئی اے ریکارڈسمیت طلب

لاہور … لاہور ہائی کورٹ نے کھاڑک میں بوائلر پھٹنے سے گرنیوالی فیکٹری کے مالکان کی درخواست پر مزید کارروائی 28فروری تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ایس پی سی آئی اے کومتعلقہ ریکارڈسمیت طلب کرلیا۔ فیکٹری مالکان نے پولیس کی طرف سے فیکٹری گرنے سے ہونیوالی ہلاکتوں پر قتل کے مقدمات درج کرنے اوردرخواست گزاروں کو ہراساں کرنے کے خلاف رجوع کررکھا ہے۔ مالکان کا موٴقف ہے کہ یہ واقعہ ایک حادثہ تھا مگر پویس درخواست گزاروں کو غیرقانونی طور پر مقدمات میں ملوث کرکے ہراساں کررہی ہے اور درخواست گزاروں کی پراپرٹی کو سربمہر کیا جارہا ہے۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر پولیس کوحکم دیا تھا کہ درخواست گزاروں کو ہراساں نہ کیاجائے۔

مزید خبریں :