اسلام آباد میں خاتون کی پولیس اہلکار سے بدتمیزی اور گالیاں دینے کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد میں ایک خاتون کی بیچ سڑک پر پنجاب پولیس اہلکار سے بدتمیزی اور گالیاں دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں خاتون کو بیچ سڑک پر پولیس اہل کار سے بدتمیزی اور گالیاں دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ خاتون گھٹیا الفاظ کی تکرار کرتی رہیں لیکن پولیس اہلکار خاموشی سے چلتا رہا اور کوئی ردعمل نہ دیا۔

اس دوران خاتون کی زبان درازی نہ رکی اور راہ چلتی دوسری خاتون نے ٹوکا تو ان پر بھی گالم گلوچ کی برسات کردی۔

گالیوں کی تکرار کرتی خاتون نے تہذیب، تمیز اور بنیادی اخلاقیات سب کی دھجیاں اڑادیں۔

دوسری جانب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور سوشل میڈیا صارفین نے پولیس اہلکار کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے پرشاباش دی ہے۔

مزید خبریں :