Time 28 مئی ، 2022
پاکستان

لاہور: شیخ زاید اسپتال میں بغیر سینہ کھولے دل کے آپریشنز کا آغاز

5 گھنٹے کے آپریشن میں کم سے کم خون کی ضرورت پڑتی ہے، آپریشن کا نشان بھی معمولی سا اور اسپتال میں داخل رہنے کا دورانیہ بھی نہایت کم ہے/ فائل فوٹو
5 گھنٹے کے آپریشن میں کم سے کم خون کی ضرورت پڑتی ہے، آپریشن کا نشان بھی معمولی سا اور اسپتال میں داخل رہنے کا دورانیہ بھی نہایت کم ہے/ فائل فوٹو

امراض قلب کے مریضوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اب انہیں اوپن ہارٹ سرجری سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

لاہور کے شیخ زاید اسپتال میں بغیر سینہ کھولے دل کے آپریشنز کا آغاز کردیا گیا اور ماہر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی تین روز میں پانچ کامیاب آپریشن کیے گئے۔

دل کی شریانیں بند ہوں تو عام طورپر اوپن ہارٹ سرجری کے ذریعے شریانیں تبدیل کی جاتی ہیں اور مریض 3 ماہ بعد معمول کی زندگی میں لوٹ آتا ہے  لیکن اب طبی ماہرین شیخ زید اسپتال میں دل کا آپریشن چھوٹا سا کٹ لگا سینہ کھولے بغیر کر کررہےہیں ۔

5 گھنٹے کے آپریشن میں کم سے کم خون کی ضرورت پڑتی ہے، آپریشن کا نشان بھی معمولی سا اور اسپتال میں داخل رہنے کا دورانیہ بھی نہایت کم ہے۔

جدید طریقہ علاج سے آپریشن کے دوسرے دن مریض چلنا پھرنا شروع کردیتاہے، جدید طریقے سے آپریشن کرانے والے مریض بہت خوش ہیں۔

مریضوں کا کہنا ہے کہ اس جدید آپریشن کا احساس ہی نہیں ہوا۔

پروفیسر ڈاکٹر فیاض حیدر کا کہنا ہے کہ معمولی کٹ کے ساتھ دل کا آپریشن کا طریقہ کئی سال پرانا ہے تاہم ماہرین اس طریقہ کو ماہرین جان بوجھ کر نظر انداز کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :