صحت و سائنس
28 مئی ، 2016

اوپن ہارٹ سرجری کیا ہوتی ہے؟

اوپن ہارٹ سرجری کیا ہوتی ہے؟

اوپن ہارٹ سرجری ، ایک ایسا عمل ہے جو اس وقت کیا جاتا ہے جب کسی انسان کی دو یا دو سے زائد دل کی شریانیں کسی خرابی کی وجہ سے متاثر ہوں اور انجیو پلاسٹی کے عمل سےبھی مثبت نتائج برآمد نہ ہورہے ہوں۔


ایسی صورت حال میں طبی ماہرین دل کی شریانوں کو تبدیل کرنے کے لیے اوپن ہارٹ سرجری تجویز کرتے ہیں ،اس عمل میں سینے کو مکمل طور پر چاک کرکے اس جگہ کو کھولا جاتا ہے جہاں دل موجود ہوتا ہے،کم سے کم 6 گھنٹے طویل اس آپریشن میں بے ہوش مریض کو وینٹی لیٹر پر رکھا جاتا ہے اور خون کی گردش جاری رکھنے کےلیےپمپ لگایا جاتا ہے۔


اوپن ہارٹ سرجری کے لئے انسان کےدل کی موجودہ کارکردگی کو جانچنا ضروری ہوتا ہے۔ جو 30 فیصد سے کم ہوتو خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس مرحلے میں انسان کی ٹانگوں میں موجود رگ جسےSephnous Vein ،سیفنس نامی شریان کو نکال کر دل کی خراب شریانوں کی جگہ لگادیا جاتا ہے ۔


ماہرین کے مطابق اوپن ہارٹ سرجری میں اگر انسان کی عمر زائد ہو اور وہ پھیپھڑوں یا بلڈپریشر سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہوتو خدشات مزید بڑھ جاتے ہیں۔


 

مزید خبریں :