پاکستان

نوری آباد ریفرنس، وزیراعلیٰ سندھ کے شریک ملزمان نے نئے نیب قانون کےتحت ریلیف مانگ لیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے شریک ملزمان نے نئے نیب قانون کے تحت ریلیف مانگ لیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج سید اصغر علی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر کے خلاف نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس کی سماعت کی۔ 

نیب نے شریک ملزمان سلطان فاروق، سید مسعود الحسن اور شازیہ جعفر سمیت دیگر کی دراخواستوں پر جواب جمع کروایا۔ 

شریک ملزمان کے وکلا نے مؤقف اپنایا کہ نیب کا نیا بل پارلیمنٹ نے منظور کیا ہے، نیب بل گزٹ نوٹیفکیشن کے لیے صدر پاکستان کے پاس گیا ہوا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ نیا نیب بل لاگو ہونے تک عدالتی کارروائی کو مؤخر کیا جائے۔ 

عدالت نے پوچھا نیب کا نیا بل کب تک آ جائےگا ؟ وکلا نےکہا صدر پاکستان کی منظوری کے بعد فوری لاگو ہو جائےگا جس کے بعد نیب ریفرنس پر سماعت 16جون تک ملتوی کر دی گئی ۔

 پیشی کے بعد میڈیا سےگفتگو میں مراد علی شاہ نےکہاکہ پہلے صدر مملکت رات بارہ بجے بھی آرڈیننس پر دستخط کردیا کرتے تھے، بدنیتی پرمبنی کیسز میں نیب کے افسران خود ملوث ہیں، نئی نیب ترامیم پر نیب افسرکو بھی 5 سال سزا ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں :