Time 31 مئی ، 2022
پاکستان

عمران خان پر کتاب لکھنے والی لڑکی سابق وزیراعظم سے مل کر آبدیدہ ہوگئی

عمران خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو مصنفہ اور ان کے والد سے ملاقات کرتے دیکھا جاسکتا ہے/ اسکرین گریب
عمران خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو مصنفہ اور ان کے والد سے ملاقات کرتے دیکھا جاسکتا ہے/ اسکرین گریب

عمران خان کے لیے لکھی گئی کتاب ‘Why I have chosen Imran Khan ‘ کی مصنفہ انفال خان نے سابق وزیراعظم سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

عمران خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو مصنفہ اور ان کے والد سے ملاقات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 ویڈیو میں عمران خان انفال کی لکھی جانے والی کتاب پر  انہیں آٹو گراف دیتے بھی دیکھے جاسکتے ہیں جسے دیکھ کر مصنفہ آبدیدہ ہوگئیں۔

عمران خان نے آٹوگراف دینے کے بعد انفال سے ایک کتاب پڑھنے کے لیے بھی مانگی۔

سوشل میڈیا پر چلنے والے دعوؤں کے مطابق عمران خان پر کتاب لکھنے والی مصنفہ کی عمر 17 سال بتائی جاتی ہے۔

مزید خبریں :