پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سندھ سے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کی حفاظتی ضمانت منظورکرلی

ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے لال چند کی 5 ہزار روپے کے مچلکوں پر 23 جون تک حفاظتی ضمانت منظورکی— فوٹو:فائل
ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے لال چند کی 5 ہزار روپے کے مچلکوں پر 23 جون تک حفاظتی ضمانت منظورکی— فوٹو:فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سندھ سے اقلیتی نشست پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی لال چند کی حفاظتی ضمانت منظورکر لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے لال چند پر سندھ میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ 

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ 25 مئی کو عمران خان کی کال پر احتجاج کیلئے اکٹھے ہونے والے پر امن مظاہرین پر تشدد اور آنسو گیس کی شیلنگ کے بعد پی ٹی آئی سے سیاسی انتقام کیلئے مقدمہ درج کر لیا گیا جو بدنیتی پر مبنی ہے ۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین پاکستان پرامن احتجاج اور آزادی سے رہنے کا حق دیتا ہے لہٰذا استدعا ہے کہ متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی لال چند کی 23 جون تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

مزید خبریں :