Time 06 جون ، 2022
پاکستان

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6500 میگاواٹ ہوگیا، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا

لاہور سمیت پنجاب کے چھوٹے شہروں اور دیہات میں بدترین لوڈشیدنگ سے عوام عاجز آگئے— فوٹو:فائل
لاہور سمیت پنجاب کے چھوٹے شہروں اور دیہات میں بدترین لوڈشیدنگ سے عوام عاجز آگئے— فوٹو:فائل

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6500 میگاواٹ ہو گیا۔

کراچی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 19 گھنٹے تک پہنچ گیا جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے چھوٹے شہروں اور دیہات میں بدترین لوڈشیدنگ سے عوام عاجز آگئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقوں میں بجلی کی طویل بندش سے معمولات زندگی درہم برہم ہوگیا اور پنڈی میں گھنٹوں بجلی غائب ہونے سے کاروباری طبقہ متاثر ہے۔

فیصل آباد میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے صنعتی پیداوار متاثر ہو رہی ہے۔ پشاور، صوابی اور کوہاٹ میں لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام سڑکوں پر آگئے۔

دوسری جانب وزیردفاع خواجہ آصف نے بجلی کی بچت کیلئے ہفتہ اتوار مکمل تعطیل، جمعے کو آدھا دن کام کرنے اور کام کے دنوں میں ایک گھنٹہ دفاتر کا دورانیہ بڑھانے کی تجویز دی ہے۔

مزید خبریں :