خواجہ آصف نے ہفتے میں دو تعطیلات کی تجویز دے دی

کام کےدنوں میں ایک گھنٹہ دفاتر کا دورانیہ بڑھا دیا جائے: خواجہ آصف/ فائل فوٹو
کام کےدنوں میں ایک گھنٹہ دفاتر کا دورانیہ بڑھا دیا جائے: خواجہ آصف/ فائل فوٹو 

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے ہفتے میں دو تعطیلات  کی تجویز دے دی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک بھرمیں ہفتہ،اتوار پوری تعطیل ہو، ہفتہ،اتوار تعطیل اور جمعہ کوآدھا دن کام ہو، یعنی ہفتےمیں ساڑھے چار دن کام ہو۔

انہوں  نے کہا کہ کام کےدنوں میں ایک گھنٹہ دفاتر کا دورانیہ بڑھا دیا جائے، اس طرح سڑکوں پر ٹریفک کم ہو گی،تیل اور بجلی دونوں کی بچت ہو گی، ان اقدامات سے کفایت شعاری کے کلچر کو فروغ ملے گا۔

واضح رہےکہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد ہفتے کے روز تعطیل  کے خاتمے کا اعلان کیا تھا تاہم حکومت نے اسے بعد میں  بحال کردیا۔

مزید خبریں :