Time 07 جون ، 2022
کاروبار

کےالیکٹرک نے بجلی 4 روپے 86 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دے دی

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ مارچ سے اپریل 2022 تک فرنس آئل کی قیمتوں میں 22 فیصد اضافہ ہوا ہے— فوٹو: فائل
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ مارچ سے اپریل 2022 تک فرنس آئل کی قیمتوں میں 22 فیصد اضافہ ہوا ہے— فوٹو: فائل

کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کےالیکٹرک نے اپریل کی فیول چارجز ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 86 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) قوانین کے مطابق کے الیکٹرک کی درخواست پر ماہانہ سماعت 14 جون کو کی جائے گی۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ مارچ سے اپریل 2022  تک فرنس آئل کی قیمتوں میں 22 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مزید خبریں :