پاکستان

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے فوج اور رینجرز طلب

فوج اور رینجرز کے اہلکار پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعنیات ہوں گے، صوبائی الیکشن کمشنر کا مراسلہ— فوٹو:فائل
فوج اور رینجرز کے اہلکار پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعنیات ہوں گے، صوبائی الیکشن کمشنر کا مراسلہ— فوٹو:فائل

صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے صوبے کے 14 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کیلئے فوج اور رینجرز کو طلب کرلیا۔

صوبائی الیکشن کمشنر نے ڈی جی رینجرز کو مراسلہ ارسال کیا جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ 26جون کوشیڈول ہے۔

مراسلے کے مطابق بلدیاتی انتخابات کیلئے 9290 سے زائد پولنگ اسٹیشنز بنائے جانے ہیں، فوج اور رینجرز کے اہلکار پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعنیات ہوں گے۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ حساس ترین پولنگ اسٹیشنز میں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔

مزید خبریں :