پاکستان
15 جنوری ، 2012

الطاف حسین کی ہدایت پر آئی ٹی میڈیا سٹی ارفع کریم کے نام سے منسوب

الطاف حسین کی ہدایت پر آئی ٹی میڈیا سٹی ارفع کریم کے نام سے منسوب

کراچی…سندھ کے وزیر برائے انفار میشن ٹیکنالوجی رضا ہارون نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر محکمہ انفا رمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے آئی ٹی میڈیا سٹی کراچی پروجیکٹ کو دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سوفٹ پروفیشنل ارفع کریم آئی ٹی میڈیا سٹی پروجیکٹ کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ اعلان انہوں نے وزرات انفار میشن ٹیکنالوجی کے تحت جاری ہونیوالے اعلامیہ میں کیا ۔ اعلا میہ کے مطابق ارفع کریم رندھاوا ایک پاکستانی طالب علم تھیں جنھوں نے2004 ء میں صرف نوسال کی کم عمر میں دنیا کی کم ترین مائیکرو سوفٹ ساٹیفائڈ پروفیشنل (MCPs) بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ اعلامیہ میں مزید تبایا ہے گیا ہے آئی ٹی میڈیا سٹی حکومت سندھ کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کا ایک پرو جیکٹ ہے جوجدید تقاضوں سے ہم آہنگ اور بین الاقو امی سطح کے مطابق کراچی میں بنایا جارہا ہے ۔دریں اثناء پنجاب کے وزیراعلیٰ میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر لاہور میں نئے بننے والے آئی ٹی پارک کا نام تبدیل کر کے ارفع کریم ٹیکنالوجی پارک رکھ دیا گیاہے،آئی ٹی بورڈ کے افسروں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ارفع کریم کے آئی ٹی کے میدان میں خواب جلد اور ضرور پورے ہوں گے،ارفع کریم کے یوالدین کو پنجاب میں طالبعلموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا جائیگا،ان کاکہناتھا کہ پوری قوم کا فرض ہے کہ ارفع کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پاکستان کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں صف اول میں لے کر آئے۔

مزید خبریں :