17 فروری ، 2012
اسلام آباد … مائع پیٹرولیم گیس کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کمی کردی گئی جس کے بعد گھریلو سلنڈر 65 روپے اور کمرشل سلنڈر 250 روپے سستا ہوگیا ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق قیمتوں میں کمی ایل پی جی کی مارکیٹنگ کمپنیوں کی طرف سے کی گئی ہے۔ 5 روپے فی کلو کمی کے بعد گلگت، بلتستان، فاٹا، بالا کوٹ، مظفر آباد، راولا کوٹ، باغ، مانسہرہ، نتھیا گلی اور سوات میں قیمت 180 روپے فی کلو سے کم ہوکر 175 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ راولپنڈی، اسلام آباد، مری اور اٹک میں 160 روپے سے کم ہوکر 155 روپے فی کلو اور پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، کوہاٹ، رحیم یار خان، سکھر اور منڈی بہاوٴ الدین میں 150 روپے سے کم ہوکر 145 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ فیصل آباد، گجرات، میر پور، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور میں 145 روپے سے کم ہوکر 140 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ لاہور، گوجرانولہ، قصور، ساہیوال، جھنگ، سرگودھا اور بھیرہ میں 140 روپے سے کم ہوکر 135 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔