Time 12 جون ، 2022
پاکستان

نائن زیرو پر آپریشن میں گرفتار ایم کیو ایم کے 4کارکن قتل کیس میں بری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی میں ایم کیو ایم کے سابق مرکز نائن زیرو پر آپریشن میں گرفتار چارکارکن قتل کیس میں بری کردیےگئے ۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ٹرانسپورٹر قتل کیس کی سماعت پر پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے 8 مئی 2012 کو ٹرانسپورٹر جمعہ خان کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، ملزمان کو  2015 میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے آپریشن کے بعد گرفتارکیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے انکشاف کیا تھا کہ  قتل کی واردات ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت کے حکم پرکی گئی۔

 انسداد دہشت گردی عدالت نے عدم شواہد کی بناء پر ایم کیو ایم کے چار کارکنوں کو بری کرتے ہوئے حکم دیا کہ ملزمان کسی اور مقدمے میں نامزد نہیں تو انہیں  رہا کیا جائے۔ 

مقدمے سے بری ہونے والے ملزمان میں عامرعرف سرپھٹا،عارف عرف تھنڈر،عدنان گٹا اور نعیم ناگوری شامل ہیں۔

مزید خبریں :