Time 15 جون ، 2022
پاکستان

پشاور: ماموں نے ساس کے ساتھ مل کر 10 سالہ بھانجی کو قتل کردیا

بچی نے اسے اور ملزم ساجد کو قابل اعتراض حالت میں دیکھا تھا، کسی کو بتانے کے ڈر سے بچی کو تیزدھار آلے سے قتل کیا: ملزمہ کا بیان__فوٹو فائل
بچی نے اسے اور ملزم ساجد کو قابل اعتراض حالت میں دیکھا تھا، کسی کو بتانے کے ڈر سے بچی کو تیزدھار آلے سے قتل کیا: ملزمہ کا بیان__فوٹو فائل

پشاور: نواحی علاقے شہیدآباد میں سفاک ملزم نے اپنی بھانجی کو بے دردی سے قتل کیا اور بوری میں بند کرکے گندگی کے ڈھیر میں پھینک دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ساجد نے اپنی ساس کے ساتھ مل کر بچی کو قتل کیا اور خاتون  نے قتل  میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

ملزمہ نے پولیس کو بتایا کہ بچی نے اسے اور ملزم ساجد کو قابل اعتراض حالت میں دیکھا تھا، کسی کو بتانے کے ڈر سے بچی کو تیزدھار آلے سے قتل کیا۔

واقعےکے بعد علاقہ مکینوں نے بچی کے اندوہناک قتل پر غم و غصے کا اظہار کیا اور ملزمان کی گرفتاری یقینی  بنانے کا مطالبہ کیا۔

پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والا آلہ قتل برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا جب کہ مرکزی ملزم ساجد کی تلاش جاری ہے۔

مزید خبریں :