دنیا
Time 15 جون ، 2022

روس نے طالبان کی عبوری حکومت تسلیم کرنے کا عندیہ دے دیا

ماسکو طالبان کی عبوری حکومت کو تسلیم کرسکتا ہے، نمائندہ خصوصی ضمیر کابلوف— فوٹو: فائل
ماسکو طالبان کی عبوری حکومت کو تسلیم کرسکتا ہے، نمائندہ خصوصی ضمیر کابلوف— فوٹو: فائل

افغانستان کیلئے روس کے نمائندہ خصوصی ضمیر کابلوف نے طالبان کی عبوری حکومت کو تسلیم کرنے کا عندیہ دے دیا۔

روسی میڈیاسے گفتگو میں ضمیر کابلوف کا کہنا تھاکہ طالبان کے نائب وزیر تجارت ماسکو کا دورہ کریں گے اور افغانستان نے کچھ مصنوعات کی خریداری کیلئے روس کو درخواست دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ روسی صدر نے افغانستان کیلئے اناج مختص کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

طالبان حکومت تسلیم کرنے سے متعلق سوال پر ضمیر کابلوف کا کہنا تھاکہ ماسکو طالبان کی عبوری حکومت کو تسلیم کرسکتا ہے اور  روس طالبان حکومت تسلیم کرنے کے معاملے پر امریکا اور دیگر ممالک کی پیروی نہیں کرے گا۔

خیال رہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت کو اب تک کسی ملک نے باقاعدہ طور پر تسلیم نہیں کیا ہے اور گزشتہ دنوں طالبان نے اسلامی ممالک سے حکومت تسلیم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔

مزید خبریں :