Time 18 جون ، 2022
پاکستان

این اے 240 ضمنی الیکشن: پریذائیڈنگ افسر اور مصطفیٰ کمال کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سربراہ پاک سر زمین پارٹی مصطفیٰ کمال کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے— فوٹو: فائل
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سربراہ پاک سر زمین پارٹی مصطفیٰ کمال کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے— فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 240 کورنگی کراچی کے ضمنی الیکشن میں پولنگ اسٹیشن نمبر 87 لانڈھی زمان آباد کے پریذائیڈنگ افسر کو طلبی کا نوٹس جار ی کر دیا، سربراہ پاک سر زمین پارٹی مصطفیٰ کمال کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ این اے 240 کورنگی کراچی کے ضمنی انتخاب میں پولنگ اسٹیشن نمبر 87 لانڈھی زمان آباد کے پریذائیڈنگ افسر کو 22 جون کو صبح 11 بجے الیکشن کمیشن کے رو برو پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن میں پیش ہو کر وضاحت کریں کیوں نہ آپ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، پریذائیڈنگ افسر پر پولنگ کے دن پولنگ اسٹیشن سے بیلٹ پیپرز چرانے کا الزام ہے۔

 الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سربراہ پاک سر زمین پارٹی مصطفیٰ کمال کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :