دنیا
Time 20 جون ، 2022

بھارتی فوج میں بھرتیوں کے نئے نظام پر راہول گاندھی کی مودی سرکار پر کڑی تنقید

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی  نے فوج میں بھرتیوں کے  نئے  نظام پر مودی سرکارکو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

رپورٹس کے مطابق راہول گاندھی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'بی جے پی حکومت کو زرعی قوانین کی طرح اگنی پتھ بھی واپس لینا ہی پڑے گا'۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار کے 8 سال میں مودی سرکار نے جے جوان ،جےکسان اقدار کی توہین کی۔جنہوں نے آزادی کے 52 سال تک ترنگا نہیں لہرایا ان سے فوجیوں کے احترام کی توقع نہیں کی جا سکتی۔

راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں میں فوج میں بھرتی ہونے کا جوش ہے، چوکیدار بن کر بی جے پی کے دفاتر کی حفاظت کا نہیں۔

واضح رہےکہ بھارتی فوج میں بھرتیوں کے نئے  نظام اگنی پتھ پر بھارت بھر میں 5 روز سے پُر تشدد مظاہرے جاری ہیں۔

اگنی پتھ اسکیم کیا ہے؟

گزشتہ دنوں بھارت کی مرکزی حکومت نے اگنی پتھ کے نام سے بھارتی فورسز میں کنٹریکٹ پر 4 سال کی بھرتی اسکیم متعارف کرائی تھی۔

اس اسکیم کے تحت تینوں مسلح افواج میں ساڑھے 17 سال سے 21 سال تک کے نوجوانوں کو 4 سال کیلئے بھرتی کیا جائے گا اور ان میں سے 25 فیصد کو طویل مدت کیلئےفوج میں شامل کیا جائے گا جبکہ باقی 75 فیصد کو کنٹریکٹ ختم ہونے پر پنشن کی سہولت بھی میسر نہیں ہوگی۔

اس اسکیم کے خلاف احتجاج کے بعد حکومت نے عمر کی حد مزید دو سال بڑھا کر 23 سال کردی ہے۔

مزید خبریں :