پاکستان
15 نومبر ، 2012

گوجرانوالہ:ڈاکووٴں کاگاوٴں آدھورائے پر حملہ، لوٹ مار، 3 افراد زخمی

گوجرانوالہ:ڈاکووٴں کاگاوٴں آدھورائے پر حملہ، لوٹ مار، 3 افراد زخمی

گوجرانوالہ…گوجرانوالہ کے گاوٴں آدھورائے پر ڈاکووٴں نے دھاوا بول دیا،گاوٴں کے تمام گھروں کے اہل خانہ کو یرغمال بنا یا اور لوٹ مار کی۔ مزاحمت کرنے پر گولی مار کر 3افراد کو شدید زخمی کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈاکووٴں نے گاوٴں میں رات 8بجے داخل ہوئے جنہوں نے گھروں میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنایا، سب کو ایک کمرے میں بند کیا اور لوٹ مار کی، تمام گھروں سے 22لاکھ روپے مالیت کی نقدی، زیوارات اور دیگر سامان لوٹ لیا اور باآسانی فرار ہوگئے۔ واردات 6گھنٹے تک جاری رہی جس میں بچیوں کا جہیز کا سامان بھی لوٹ لیا گیا۔

مزید خبریں :