Time 23 جون ، 2022
کاروبار

پاکستان کو ایل این جی کارگوز کی خریداری کیلئے مہنگی ترین بولی موصول

چار اسپاٹ کارگوز کی خریداری کیلئے جاری کیے گئے ٹینڈرز پر صرف ایک بولی موصول ہوئی اور وہ بھی 39.80 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی مہنگی ترین بولی ہے— فوٹو: فائل
چار اسپاٹ کارگوز کی خریداری کیلئے جاری کیے گئے ٹینڈرز پر صرف ایک بولی موصول ہوئی اور وہ بھی 39.80 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی مہنگی ترین بولی ہے— فوٹو: فائل

پاکستان کو جولائی میں مائع قدرتی گیس (ایل این جی)  کے چار اسپاٹ کارگوز کی خریداری کیلئے جاری کیے گئے ٹینڈرز  پر صرف ایک بولی موصول ہو ئی  اور وہ بھی 39.80 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی مہنگی ترین بولی ہے۔

اب پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کمپنی کا بورڈ فیصلہ کرے گا کہ یہ مہنگی ترین بولی والا ایل این جی کارگو بھی خریدنا ہے یا نہیں۔

پیٹرولیم ڈویژن کی کمپنی پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے جولائی میں چار اسپاٹ ایل این جی کارگوز کی خریداری کیلئے   ٹینڈر جاری کیے تھے اور عالمی کمپنیوں سے بولیاں طلب کی تھیں۔

ٹینڈرز 3 سے چار جولائی، 8 سے  9 جولائی،  25سے 26جولائی اور  30 سے 31 جولائی کی سپلائی کیلئے تھے تاہم کمپنی کو  30 سے  31 جولائی کی سپلائی کیلئے صرف ایک بولی موصول ہوئی جو  قطر انرجی ٹریڈنگ نے جمع کرائی ہے۔ 

مزید خبریں :