24 جون ، 2022
وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ عمران خان اگر فیٹف کا کریڈٹ لیتے ہیں تو آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کا بھی کریڈٹ لیں اور اس معاہدے پر قوم سے معافی مانگیں۔
خرم دستگیر نے جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئینی طریقے سے حکومت میں آئے ہیں ، آر ٹی ایس بٹھا کر نہیں آئے۔
انہوں نے کہا کہ چینی قرضے کے وعدے کے باعث ڈالر کی قیمت کم ہوئی ، اب مزید کم ہوگی۔
خرم دستگیر نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم فیٹف کی طرح آئی ایم ایف کا بھی کریڈٹ لیں اور اس معاہدے پر معافی مانگیں۔