پاکستان

کشمور حملے میں زخمی پولیس افسر کراچی کے اسپتال میں جاں بحق

سندھ کے ضلع کشمور میں تین ہفتے قبل دو گروپوں میں مسلح تصادم کے دوران فائرنگ سے سب انسپکٹر نبی بخش سجرانی شدید زخمی ہوئے تھے— فوٹو: فائل
سندھ کے ضلع کشمور میں تین ہفتے قبل دو گروپوں میں مسلح تصادم کے دوران فائرنگ سے سب انسپکٹر نبی بخش سجرانی شدید زخمی ہوئے تھے— فوٹو: فائل

سندھ کے ضلع کشمور میں تین ہفتے قبل دو گروپوں میں مسلح تصادم کے دوران فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا پولیس سب انسپکٹر کراچی کے نجی اسپتال میں چل بسا۔

کشمور  پولیس کے مطابق 4 جون کو شر اور جکھرانی قبیلوں کے افراد کے مابین کسی معاملے پر مسلح تصادم ہو گیا تھا جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر علاقے میں پہنچی۔ 

ایس ایس پی کشمور امجد شیخ کے مطابق پولیس کے بر وقت پہنچنے کی وجہ سے تصادم رک گیا تھا  تاہم اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کے سب انسپکٹر نبی بخش سجرانی شدید زخمی ہوئے۔

سب انسپکٹر کو فوری طور پر رحیم یار خان کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، بعد ازاں انہیں ایمبولینس کے ذریعے کراچی کے نجی اسپتال شفٹ کیا گیا۔ علاج کے دوران سب انسپکٹر  آج سہ پہر جاں بحق ہوگئے۔

مزید خبریں :