27 جون ، 2022
سندھ میں کورونا وائرس کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جہاں کراچی میں بدستور سب سے زیادہ شرح برقرار ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سندھ بھر میں کورونا کی سب سے زیادہ شرح کراچی میں ریکارڈ کی گئی جہاں شرح 22.65 فیصد رہی۔
محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 33 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 234 مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔
ادھر حیدرآباد میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کی شرح 0.32 فیصد رہی، اس کے علاوہ سندھ بھر میں کورونا کی شرح 6.17 فیصد دیکھی گئی۔