27 جون ، 2022
پاکستان کیلئے اچھی خبر، حکومت نے فرانس کے ساتھ قرض کی ادائیگی مؤخر کرنے کے معاہدے پردستخط کردیے۔
معاہدے کے تحت 10 کروڑ 70 لاکھ ڈالر قرض کی ادائیگی مؤخر کر دی گئی۔
اس حوالے سے اقتصادی امور ڈویژن کا کہنا ہے کہ جولائی اور دسمبر 2021 میں واجب الادا قرضہ 6 سال کیلئے مؤخر کیا گیا ہے۔
اس سے قبل پاک فرانس 261 ملین ڈالر قرض کی معطلی کےمعاہدوں پر بھی دستخط ہوچکے ہیں۔
اقتصادی امور ڈویژن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اب تک 3 ارب 68 کروڑ ڈالرکے قرضوں کی ادائیگی مؤخر کی جاچکی ہے۔