پاکستان
15 نومبر ، 2012

وزیرآباد: حساس اداروں کی کارروائی، القاعدہ کے 4 دہشت گرد گرفتار

وزیرآباد: حساس اداروں کی کارروائی، القاعدہ کے 4 دہشت گرد گرفتار

وزیر آباد … پنجاب کے علاقے وزیر آباد میں حساس اداروں نے کارروائی کرکے القاعدہ کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے خود کش جیکٹس ، اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا گیا۔ جیو نیوز کے نمائندہ ندیم علوی کے مطابق وزیرآباد میں حساس اداروں نے کارروائی کرکے القاعدہ کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان سرکاری دفاتر، پولیس اور اقلیتی برادری کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق ملزمان کے ساتھ 12 گھنٹے تک مقابلہ جاری رہا جس کے بعد گرفتاری عمل میں آئی۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان سے 15 خود کش جیکٹس، 5 بارودی سرنگیں، 100 ڈیٹو نیٹرز اور 800 کلو دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 21 دستی بم، ایم پی 5 رائفلز، 2 کلاشنکوف، 26 میگزین، 500 گولیاں اور 15 ریموٹ کنٹرول ڈیوائس بھی برآمد ہوئی ہیں۔

مزید خبریں :