دلچسپ و عجیب
16 نومبر ، 2012

دنیا کی سب سے بڑی خواتین کی یونیورسٹی سعودی شہر ریاض میں

 دنیا کی سب سے بڑی خواتین کی یونیورسٹی سعودی شہر ریاض میں

ریاض. . . .این جی ٹی…ایک طرف دنیا بھر میں مخلوط تعلیم کا رجحان تیزی سے عام ہورہا ہے تو دوسری طرف سعودی عرب میں اسلامی قوانین کی پاسداری پر عملدرآمد کروانے پر مکمل توجہ دی جاتی ہے۔سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں دنیا کی سب سے بڑی خواتین کی یونیورسٹی پرنسس نورا بنتِ عبدالرحمن یونیورسٹی کاقیام گذشتہ سال عمل میں آیا جس کا افتتاح سعودی فرمانروا عبداللہ بن عبدالعزیز کے ہاتھوں ہوا۔80لاکھ اسکوائر میٹر (8ملین اسکوائر میٹر)رقبے پر پھیلی ہوئی اس یونیورسٹی کی تعمیر پر20بلین سعودی ریال کی لاگت آئی ۔15ڈیپارٹمنٹس پر مشتمل اس یونیورسٹی میں 50ہزار طالبات کے داخلے کی گنجائش موجود ہے جبکہ یہاں تقریباً 12ہزار طالبات کے لیے ہوسٹل کی سہولیات اور700بیڈز پر مبنی اسپتال بھی قائم کیا گیاہے۔واضح رہے کہ صرف خواتین کے لیے قائم کی گئی دنیا کی اس سب سے بڑی یونیورسٹی کے ماحول کو گاڑیوں سے پاک رکھنے کے لیے شٹل مونو ریل ٹرینیں اورالیکٹرک بگھیاں متعارف کروائی گئی ہیں۔

مزید خبریں :