03 جولائی ، 2022
جنید صفدر کے کیمبرج لاء اسکول سے گریجویشن مکمل کرنے پر ان کی والدہ مریم نواز نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بیٹے کو مبارکباد دی ہے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بیٹے کے گریجویشن مکمل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’سوچا یہ خوشخبری آپ سب کے ساتھ شیئر کروں۔‘
بیٹے کی کامیابی پر شکر ادا کرتے ہوئے انہوں نے مزید لکھا کہ ’اللہ سب پاکستانی نوجوانوں کو کامیاب کرے۔‘
جنید صفدر کی کانووکیشن کی تقریب میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر جنید صفدر کی اہلیہ عائشہ جنید بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔
ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر ہونے کے باعث مریم نواز اور کپٹن (ر) صفدر بیٹے کی گریجویشن تقریب میں شرکت نہیں کر پائے۔
اس سے قبل 26 سالہ جنید صفدر یونیورسٹی کالج لندن سے گلوبل گورننس اینڈ ایتھکس میں ماسٹرز کی ڈگری بھی حاصل کر چکے ہیں۔