سندھ پولیس ملازمین کےگریڈ دیگر صوبوں کے برابرکرنےکے معاملے میں اہم پیشرفت

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سندھ پولیس ملازمین کےگریڈ دیگر صوبوں کے اہلکاروں کے برابرکرنےکے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

سیکرٹری داخلہ سندھ نے پولیس ملازمین کواپ گریڈکرنےکی سمری وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بھجوادی ہے۔

سمری کے مطابق سندھ میں اے ایس آئی کو گریڈ 9 سے دیگر صوبوں کے اہلکاروں کے گریڈ 11 پر منتقل کیا جائےگا، سندھ پولیس کےہیڈکانسٹیبلز اور ڈرائیورز ہیڈ کو گریڈ 7 سے 9 میں منتقل کیاجائےگا۔

سندھ پولیس کے اےایس آئیز، ہیڈکانسٹیبلز اورکانسٹیبلز کو  یکم جولائی سے اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ نے بجٹ تقریر میں سندھ پولیس ملازمین کو ترقی دینےکا اعلان کیا تھا۔

انسپکٹر جنرل پولیس سندھ نے29 جون کو ہوم سیکرٹری سندھ کو خط لکھا تھا،خط میں سندھ پولیس کےملازمین کےگریڈ دوسرے صوبوں کے برابرکرنےکا کہاگیا ہے۔

مزید خبریں :