05 جولائی ، 2022
اسلام آباد میں تھانہ بنی گالا کی حدود میں واقع کورنگ نالا میں 4 بچے پانی میں پھنس گئے، جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا۔
بچوں کو ریسکیو کرنےکے لیے ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، نیوی، پولیس کی ٹیمیں اور ضلعی انتظامیہ نے کافی کوششوں کے بعد بچوں کو بحفاظت کورنگ نالے سے نکال لیا اور محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔
چاروں بچوں نے نالے کے بیچ موجود ایک جھاڑی کو پکڑ رکھا تھا، بارشوں کے باعث نالے میں پانی کا بہاؤ تیز ہے اور اطراف کے علاقوں سے مزید پانی آنے کے باعث پانی کی سطح میں اضافے کا امکان ہے۔
پولیس حکام کے مطابق بچوں کی عمریں 8 سے 15 سال ہیں اور وہ قریبی آبادی کے رہائشی ہیں۔