Time 05 جولائی ، 2022
پاکستان

ویڈیو: قربانی کا بپھرا ہوا بیل شاپنگ مال میں گُھس گیا

کراچی کے علاقے صدر کے ایک ائیرکنڈیشنڈ شاپنگ مال میں بپھرا ہوا قربانی کا بیل گھس گیا جسے لوگوں نے ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو کیا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق صدر میں زیب النساء اسٹریٹ کی ذیلی گلی میں قربانی کیلئے ایک خوبصورت بیل لایا گیا تھا جو لوگوں کی بھیڑ، گاڑیاں اور چکاچوند روشنیاں دیکھ کر بپھر گیا اور متعدد گاڑیوں کو ٹکریں مارتا ہوا ایک فرلانگ دور  ایک  ائیر کنڈیشنڈ شاپنگ مال گھس گیا۔

بیل نے شاپنگ مال کی ایک دکان کے شیشے توڑ دیے، بپھرے ہوئے بیل کو شاپنگ مال میں دیکھ کر افرا تفری مچ گئی، گاہک اور دکاندار چھپ گئے، اس کے تعاقب میں آنے والے لوگوں نے علاقہ مکینوں کی مدد سے بڑی جدوجہد سے ڈیڑھ گھنٹے بعد بیل کو قابو کیا اور اسے عمارت کی پارکنگ کے راستے واپس لے جایا گیا۔

دکانداروں کے مطابق بیل نے جس دکان کے شیشے توڑے اس کے مالکان نے بیل کے مالکان سے 20 ہزار روپے ہرجانہ بھی وصول کیا۔

مزید خبریں :