16 نومبر ، 2012
کراچی … وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی اور کوئٹہ میں بند کی گئی موبائل فون سروس بحال ہوگئی۔ یکم محرم الحرام کو دہشت گردی کے خدشات کے باعث کراچی اور کوئٹہ میں بند کی گئی موبائل فون سروس بحال ہونا شروع ہوگئی۔ وفاقی حکومت نے کراچی اور کوئٹہ میں دہشت گردی کے خدشات کے باعث صبح 10 سے شام 6 بجے تک موبائل فون سروس بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے گزشتہ رات میڈیا سے گفتگو کے دوران موٹر سائیکل پر پابندی اور موبائل فون سروس بند کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم سندھ ہائی کورٹ نے موٹر سائیکل چلانے پر پابندی کا حکم معطل کردیا تھا۔